صدر احمدی نژاد : ایران دنیا کے لئے بہترین نمونہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آج ایرانی حکومت اور عوام اعلی انسانی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحدہ صف میں کھڑے ہیں اور عالمی مدیریت میں وارد ہونے کے لئے ایران کی پیشرفت و ترقی بہت ضروری ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے آج صوبہ گلستان میں ممتاز شخصیات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایرانی حکومت اور عوام اعلی انسانی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحدہ صف میں کھڑے ہیں اور عالمی مدیریت میں وارد ہونے کے لئے ایران کی علمی میدان میں پیشرفت و ترقی بہت ضروری ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ جس طرح کمیونسٹ نظام ختم ہوگیا ہے اسی طرح سرمایہ دارانہ نظام بھی تباہ ہوجائے گا اور سرمایہ دارانہ نظام کے اضمحلال کے آثار نمایاں ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسانوں کے درمیان باہمی روابط کو عدل و انصاف کی بنیاد پر استوار ہونا چاہیے اور آج اسلام اور انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحدہ صف میں کھڑے ہیں۔