• صارفین کی تعداد :
  • 3982
  • 10/3/2010
  • تاريخ :

حرکات

بسم الله الرحمن الرحیم

حروف پر آنے والی علامتوں کی پانچ قسمیں ھیں جن میں سے تین کو حرکات کھا جاتا ھے ۔ زبر ۔ زیر ۔ پیش ۔  جسے عربی میں فتحہ ،ضمہ ، کسرہ کھتے ھیں ۔ باقی دو میں ایک "مد" "  ٓ"  اور دوسرے کو" سکون" کھا جاتا ھے ۔

مد

مد کی دو قسمیں ھیں:

۱۔ مد اصلی

۲۔ مد غیر اصلی

مد اصلی

وہ مد ھے جس کے بغیر واؤ ۔ الف ۔ ی ۔ کی آواز اد ا نھیں کی جا سکتی اور اس کے لئے علیحدہ سے کسی سبب کی ضررت نھیں ھوتی جیسے قال۔ ۔ قیل ۔یقول ۔

ان مثالوںمیں الف ۔ی ۔واؤ کی آواز پیدا کرنے کے لئے ان حرف کو دو حرکتوں کے برابر کھینچنا ھو گا ۔ واضح رھے کہ مٹھی بند کر کے متوسط رفتار سے ایک انگلی کے کھولنے میں جتنی دیر لگتی ھے وہ ایک حرکت کی مقدار ھے ۔

مد غیر اصلی

وہ مد ھے جھاں"  واؤ، الف، ی " کی آواز کو کسی سبب ( ھمزہ یا سکون ) کی وجہ سے مد اصلی کے مقابل زیادہ کھینچ کر ادا کیا جاتا ھے ۔

مد غیر اصلی کی ھمزہ کے اعتبار سے دو قسمیں ھیں : ۱۔ واجب متصل ۲۔ جائز متصل

واجب متصل

یہ اس مد کا نام ھے جس میں مد اور ھمزہ ایک ھی کلمہ کا جز ھوں جیسے: جآء ۔ شئت ۔سوء کہ ان تینوں مثالوں میں الف ۔ ی ۔ واؤ ۔ اور ھمزہ ایک ھی کلمہ کا جز ء ھیں ۔ اس مد کے کھینچنے کی مقدار چار سے پانچ حرکات کے برابر ھے ۔

جائز متصل

وہ مد ھے جو حروف مد سے پھلے کلمہ کے آخر میں اور ھمزہ دوسرے کلمہ کے شروع میں واقع ھو ، جیسے "  انا اعطیناک ۔ توبوا" الی اللہ ۔ بنی اسرائیل ۔" اس کی مقدار بھی چار سے پانچ حرکات کے برابر ھے ۔

مدغیر اصلی کی سکون کے اعتبار سے چار قسمیں ھیں ۔ ۱۔ مد لازم ۔ ۲۔ مد عارض ۔ ۳۔ مد لین ۔ ۴۔ مد عوض

مد لازم

اس مد کا نام ھے جس میں واؤ ۔ الف ۔ ی ۔ کے بعد والے ساکن حرف کا سکون لازمی ھو یعنی کسی بھی حالت میں نہ بدل سکتا ھو جیسے  یٰس (یا سین ) حٓمٓعٓسٓقٓ (حا۔ میم ۔عین ۔ سین ۔ قاف ) الحاقة  اس کی مقدار چار حرکات کے برابر ھے ۔

مد عارض

اس مد کا نام ھے جس میں واؤ ۔الف ۔ی ۔ کے بعد والے حرف کو وقف کے سبب ساکن کر دیا گیا ھو جیسے" غفور ، خبیر، عقاب، خوف" ۔ مد عارض کو دو ، چار یاچہ حرکتوں کے برابر کھینچنا جائز ھے لیکن چہ کے برابر بھتر ھے ۔

مد لین

حروف لین کے بعد والا حرف ساکن ھو تو اس پر بھی مد آجائیگا۔ اگر اس حرف کا سکون لازم ھو تو اسے مد لین لازم کھیں گے جیسے " حمعسق "  ۔اس مد کی مقدار چار حرکات کے برابر ھے۔ اگر سکون عارضی ھو تو اسے مد لین عارض کھیں گے جیسے خوف " اس کو دو حرکات کے برابر کھینچ کر پڑھنا چاھئے ۔

مد عوض

ایسے حرف پر وقف کرنے کی صورت میں ھوتا ھے جھاں دو زبر ( تنوین ) ھوں جیسے" علیماً ۔ حکیماً "۔ اس کی مقدار دو حرکتوں کے برابر ھے ۔

بشکریہ الحج ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

تجوید کے شعبے

علم تجوید اور اس کی اھمیت و ضرورت

حروف

علم تجوید کی عظمت

قرآن مجید کے متعلق مستشرقین کا نظریہ

انس با قرآن

انس با قرآن (حصّہ دوّم)

انس با قرآن (حصّہ سوّم)

قرآن اور مسلمان

قرآن اور اس کے احکام کی توہین کے معنی