امریکی بحریہ ایرانی میزائیلوں کی زد میں ہے
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل نے سید یحی رحیم صفوی نے ایران کے خلاف دھمکیوں پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ ایرانی میزائیلوں کی زد میں ہے۔
جنرل سید رحیم صفوی نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت اپنے ایک بیان میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں ایران کی دفاعی طاقت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور ایران پرسامراج کی مسلط کردہ جنگ کے اثرات عالمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام کی حمایت کی تھی اور صدام جو ایران کی حکومت کو گرانا چاہتا تھا خود پھانسی کی سزا پاگيا اور آج عراق پربیرونی قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں استقامت کی ثقافت رائج ہوئي جو آج فلسطین و لبنان میں دیکھی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سامراج کی مسلط کردہ جنگ میں ایران کی کامیابی سے اسلامی جمہوری نظام مستحکم ہوا، امریکی کی سرکردگي میں تسلط پسند نظام کو شکست ہوئي ، اسلامی استقامتی مکتب وجود میں آیا اور مشرق وسطی میں ایران کی طاقت کا لوہا مانا گيا۔
انہوں نے امریکہ میں قرآن کی بےحرمتی کے اقدام کو امریکہ اور صیہونی حکام کی مشترکہ سازش قراردیا اور کہا کہ اسلامی ثقافت ہی وہ واحد ثفاقت ہے جس نے سرد جنگ کےخاتمے کے بعد امریکی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیا ہے۔
اردو ریڈیو تہران