صدر احمدی نژاد شام اور الجزائر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر دمشق روانہ ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر دمشق روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر احمدی نژاد شام کے مختصر دورے کے دوران شام کے صدر بشار اسد سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے صدر احمدی نژاد شام کے بعد الجزائر اور پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جائیں گے۔ صدارتی دفتر کے انچارج اور صدراحمدی نژاد کے مشیر رحیم مشائی ، اعلی مشیر ہاشمی ثمرہ، وزیر خارجہ منوچہر متکی، وزیر تعاون محمد عباسی، وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی اور بعض دیگر اعلی اہلکار اس سفر میں صدر احمدی نژاد کے ہمراہ ہیں۔