• صارفین کی تعداد :
  • 734
  • 9/12/2010
  • تاريخ :

یوکیا آمانو کی رپورٹ یورپ کے دباؤ کا نتیجہ

علاء الدین بروجردی
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ کی حالیہ رپورٹ یورپ خصوصا امریکہ کے دباؤ میں تیار کی گئي ۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے کل مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں جو تازہ رپورٹ پیش کی ہے وہ یورپ خصوصا امریکہ کے دباؤ کا نتیجہ ہے اور مکمل طور پر سیاسی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے قوانین کے دائرے میں ہیں۔ اور یوکیا آمانو کی رپورٹ میں جن بعض امور کا ذکر کیا گيا ہے وہ اس ایجنسی کے فرائض میں شامل ہی نہیں ہیں۔ بروجردی نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی رپورٹوں کے مطابق ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی طرح کا انحراف نہیں پایا جاتا ہے، ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارےمیں امریکی حکام کے دعوے بے بنیاد ہیں اور یہ دعوے سیاسی بنیادوں پر کۓ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکیا آمانو نے چھ ستمبر کو ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تیسری رپورٹ بورڈ آف گورنرز کے پینتیس اراکین کو پیش کی تھی۔

اردو ریڈیو تہران