• صارفین کی تعداد :
  • 1386
  • 8/30/2010
  • تاريخ :

ہنگامی بنیاد پر ایران کی 18 طبی ٹیمیں عنقریب پاکستان روانہ ہونگي

اسلامی جمہوریہ ایران کا ہلال احمر
اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہنگامی بنیاد پر ایران 18 طبی ٹیمیں عنقریب پاکستان روانہ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ابو الحسن فقیہ نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی آفات ادارے نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئی حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور ہر حصہ کسی ملک کے ہلال احمر کر دیا جائے گا انھوں نے کہا پاکستان کا قدرتی آفات سے نمٹنے کا ادارہ ایران کو متعلقہ حصہ میں خدمات رسانی اور طبی امداد بہم پہنچانے کے لئے کل پیر کے دن آگاہ کرے گا انھوں نے کہا کہ علاقہ مشخص ہونے کے بعد ایران کی 18 طبی ٹیمں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی خدمات سر انجام دیں گی۔ فقیہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کو اس وقت خیموں ، غذائی اور طبی مواد اور پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے غذائی اور امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے امداد اور نجات ادارے کے سربراہ محمود مظفر امدادی کارکنوں کے ہمراہ اس وقت پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ میں موجود ہیں۔