بجلی گھر، ماحولیات کےلئےخطرہ نہيں
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نےکہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی حفاظت وسیفٹی اعلی معیارات کی حامل ہے اور ماحولیات کے لئے کوئي تشویش کی بات نہيں ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رامین مہمان پرست نے آج (منگل) اپنی پریس بریفنگ میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت کویت، بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی ابتدا سے ہی ماحولیات کے مسائل کی وجہ سے تشویش ظاہرکرتی رہی ہے کہا کہ
بوشہر ایٹمی بجلی گھر کےحفاظتی معیارات کی آئی اے ای اے تائيد کر چکی ہے۔
رامین مہمان پرست نے کہا کہ وہ ممالک جو ایران کی دفاعی صلاحیتوں پرتشویش ظاہرکر رہے ہيں، چاہے ان کی نیت کچہ بھی ہو، وہ صحیح نتیجہ نہیں نکال رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امن و سیکورٹی کی راہ میں قدم اٹھا رہی ہے اور ایران کی دفاعی صلاحیتیں بھی اسی سلسلے میں ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے ویانا گروہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے وقت کے تعین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کا وقت ابھی حتمی نہيں ہوا ہے؛ ایران نے ویانا گروہ کے اجلاس کے لئے اعلان آمادگی کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے عراق میں بعض ملکوں کی جانب سے سیاسی عدم استحکام پیدا کئے جانے پر مبنی امریکہ کے نائب صدر جو بائيڈن کے بیانات کے بارے میں کہا کہ امریکی نائب صدر نےجو یہ کہا ہے کہ عراق میں بعض ملکوں کی مداخلت اس ملک میں عدم استحکام پر منتج ہوسکتی ہے، صحیح ہے اور ایران کی نصحیت یہ ہے کہ امریکی جلد سے جلد عراق میں اپنی مداخلت کاسلسلہ بند کردیں اور خود عراقی عوام کو اپنے مسائل حل کرنے دیں۔
اردو ریڈیو تہران