امریکہ دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی رفتار سے عیاں ہے کہ امریکہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ملک ہے ترجمان کے مطابق امریکہ دنیا میں انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے امریکہ انسانیت اور بشریت کا دشمن ہے امریکہ نے ہیرو شیما اور ناگاساکی میں انسانیت کا قتل عام کیا اور آج بھی امریکہ افغانستان، عراق، پاکستان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں انسانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیں منشیات کی پیداوار میں طالبان کے ساتھ قریبی تعاون کررہی ہیں اور جب سے امریکی فوج نے افغانستان میں دہشت گردی پر کنٹرول کرنے کے بہانے سے قدم رکھا ہے اس وقت سے منشیات کی پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا امریکی مکر و فریب سے عاجز آچکی ہے اور قومیں بیدار ہوچکی ہیں۔