• صارفین کی تعداد :
  • 2264
  • 8/3/2010
  • تاريخ :

مسجد قباء

مسجد قباء

يہ بات قابل توجہ ہے كہ خدا وند عالم اس حيات بخش حكم كى مزيد تاكيد كے لئے خداوند متعال فرماتا ہے كہ اس مسجد ميں ہرگز قيام نہ كرو اور اس ميں نماز نہ پڑھو_ (1)

''بلكہ اس مسجد كے بجائے زيادہ مناسب يہ ہے كہ اس مسجد ميں عبادت قائم كرو جس كى بنياد پہلے دن سے تقوى پر ركھى گئي ہے'' (2)

نہ يہ كہ يہ مسجد جس كى بنياد روز اول ہى سے كفر، نفاق، بے دينى اور تفرقہ پر ركھى گئي ہے_

''مفسرين نے كہا ہے كہ جس مسجد كے بارے ميں مندرجہ بالا جملے ميں كہا گيا ہے كہ زيادہ مناسب يہ ہے كہ پيغمبر(ص) اس ميں نماز پڑھيں اس سے مراد'' مسجد قبا ''ہے كہ جس كے قريب منافقين نے مسجد ضرار بنائي تھي''_

اس كے بعد قرآن مزيد كہتا ہے :''كہ علاوہ اس كے كہ اس مسجد كى بنياد تقوى پر ركھى گئي ہے، مردوں كا ايك گروہ اس ميں مشغول عباد ت ہے جو پسند كرتا ہے كہ اپنے آپ كو پاك و پاكيزہ ركھے اور خدا پاكباز لوگوں كو دوست ركھتا ہے ''_(3)

حوالہ جات:

(1) سورہ توبہ آيت 108

(2) سورہ توبہ آيت 108

(3) سورہ توبہ آيت 108

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم


متعلقہ تحریریں:

غزوہ خیبر سے حجۃ الوداع

معراج سے صلح حدیبیہ تک