• صارفین کی تعداد :
  • 4719
  • 7/12/2010
  • تاريخ :

احمد بن محمد بن ابی نصر البزنطی

بسم الله الرحمن الرحیم

احمد بن محمد جو بزنطی کے نام سے مشہور ہیں امام رضا  اور امام تقی  کے محترم ترین اصحاب میں سے ہیں آپ 221 ھ میں فوت ہوئے بزنطی کے نام سے مشہور ہونے کی وجہ آپ کا پیشہ ہے کہ آپ بزنطی نامی کپڑا فروخت کرتے تھے یا سیتے تھے آپ اہل کوفہ میں سے ہیں۔ بزنطی اصحاب اجماع میں سے ہیں علماء جب روایت میں آپ کے نام تک پہنچتے ہیں اس سند سے معصوم تک اعتماد کرتے ہیں‘ شیخ طوسی فرماتے ہیں کہ ابتداء میں وہ واقفی مذہب تھے چونکہ آپ نے امام رضا  کی امامت کے معجزات کو دیکھنے کے بعد حق کو قبول کرلیا اور پھر آپ کے بیٹے کی امامت کے قائل ہو گئے اور امام رضا  کی خاص عنایت بھی آپ کے حصہ میں آئی۔

   امام رضا  کی بزنطی پر خاص توجہ کی ایک مثال یہ ہے کہ ایک رات جب بزنطی آپ  کی خدمت میں تھے اور جب جانا چاہا حضرت  نے اپنی کنیز سے کہا کہ امام  کے مخصوص بستر کو بزنطی کے لئے بچھاؤ وہ خود سوچتے تھے کہ کس کو میری طرح یہ اعزاز حاصل ہے۔ کہ ولی خدا کے گھر اس کے بستر پر سوئے اور جب یہ سوچ آپ کے دماغ میں آئی امام  نے اس سے کہا احمد یاد رکھو امیرالمومنین  صعصعہ بن صوحان کی عیادت کے لئے گئے اور واپسی پر فرمایا صعصعة یہ کہ تیری عیادت کی اپنے دینی بھائیوں پر گھمنڈ نہ کرنا۔ خدا سے ڈرو۔ متواضع رہو تاکہ خدا تجھے بلند مقام عطا کرے۔    

   شیخ طوسی اور نجاشی اور ثقہ امام رضا اور امام جواد  کے عظیم المنزلت اصحاب میں سے سمجھتے ہیں۔ بزنطی کا نام سلسلہ سند میں سات سو مرتبہ آیا ہے۔ دو اماموں کے علاوہ ابن ابی یعفور ابن بکیر ‘ صفوان بن یحییٰ و غیرہ سے روایت کرتے ہیں۔ ابو عبداللہ البرقی‘ الحسین بن سعید‘ علی بن مھزیار آپ کے شاگردوں اور راویان حدیث میں سے ہیں۔

 

بشکریہ  اسلام ان اردو ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

صفوان بن یحییٰ

زرارة بن اعین