ایرانی ماہرین کی ایک اور کامیابی
اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلا انٹرکانٹیننٹل کارگو بحری جہاز نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس بحری جہاز کا نام ایران اراک ہے جسے ایرانی ماہرین نے بنایا ہے ۔ یہ جہاز پچيس دنوں تک سمندر میں بلا وقفہ سفرکرسکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تجارت مہدی غضنفری نے ایران اراک بحری جہازکو شپنگ کمپنی کی تحویل میں دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان سائنس دانوں کی ہمت سے دھمکیاں اور پابندیاں ناکام ہوگئيں اور صنعت حمل ونقل نے بے پناہ ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت جہازرانی اوربحیرہ خزرمیں بندرگاہوں کے منصوبوں میں بیرونی سرمائے کا خیرمقدم کرتی ہے ۔
اردو ریڈیو تہران