صدر ڈاکٹر احمدی نژاد: امریکہ اور صہیونی ریاست دہشتگردی کا سرچشمہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست دنیامیں تمام جرائم کے ذمہ دار ہیں۔
صدرجناب احمدی نژاد نے آج عالمی یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا اور عراق و افغانستان میں انسانی حقوق کے امریکی نقطۂ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عراق میں تیرہ لاکھ پچاس ہزار انسانوں اور افغانستان میں ایک لاکھ سے زائد انسانوں کو تہ تیغ کیا ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ خود امریکہ اور صہیونی ریاست دہشت گردوں کو تربیت دیتے ہیں اور امریکہ اور صہیونی ریاست نے ہی افغانستان میں بحران پیدا کیا ہوا ہے اور اگر یہ لوگ افغانستان سے نکل جائيں تو علاقے میں امن و استحکام آجائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اب قومیں امریکہ کو اچھی طرح پہچان چکی ہیں اور امریکہ کی سرگرمیاں قوموں بالخصوص ایرانی قوم کےلئے کوئي اہمیت نہيں رکھتیں کیونکہ ملت ایران نے عزت و سربلندی کی تمام چوٹیوں کوسر کرنے کا عزم صمیم کرلیا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی اسے ذرہ برابر فکر نہیں ہے اور نہ انہيں کبھی خاطر میں لاتی ہے۔
اردو ریڈیو تہران