• صارفین کی تعداد :
  • 931
  • 4/27/2010
  • تاريخ :

ایران کا ایٹمی معاملہ پرامن طریقے سے حل ہو

سسلو آموریم

برازیل کے وزیرخارجہ نے آج تہران میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ برازیل کے وزیرخارجہ سسلو آموریم نے آج تہران میں ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برازیل، ایران کے ایٹمی معاملے کو صحیح طریقے سے حل کرنے میں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کےلئے مذاکرات پر زور دیتی ہے اور مذاکرات ہی کو صحیح راستہ سمجھتی ہے۔ اموریم نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ایران کو ایٹمی پروگرام کی وجہ سے الگ تھلگ کرنے  پر کسی طرح کا اتفاق رائے نہیں پایا جاتا۔ اس پریس کانفرنس میں منوچہر متکی نے کہا کہ ایران اور برازیل دنیا میں امن اور سلامتی قائم کرنے کےلئے تعاون کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے ایٹمی ایندھن کے تبادل کے بارے میں کہا کہ ایران اور برازیل یہ نظر رکھتے ہیں کہ ایٹمی ایندھن کا تبادلہ دو طرفہ اعتماد سازی کے لئے مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کے ساتھ ایران کے تعلقات میں فروغ آرہا ہے۔ 

 

اردو ریڈیو تہران