• صارفین کی تعداد :
  • 1000
  • 4/20/2010
  • تاريخ :

ایران نیویارک کانفرنس میں شرکت کرے گا

رامین مہمان پرست
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیویارک میں منعقدہونے والی این پی ٹی معاھدے کی جائزہ کانفرنس میں ایران شرکت کرے گا۔نیویارک میں این پی ٹی جائزہ کانفرنس تین سے اٹھائيس مئي تک جاری رہے گي۔

مہمان پرست نے آج ہفتہ واربریفننگ میں کہا ہے کہ بعض تسلط پسند طاقتيں یہ کوشش  کر رہی ہیں کہ ا س کانفرنس میں این پی ٹی معاھدے سے نکلنے پرپابندی لگادی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ  نیویارک کانفرنس میں ایران کا وفد وزیر خارجہ منوچہرمتکی کی صدارت میں شرکت کرے گا اور اپنے موقف سے کانفرنس کو آگاہ کرےگا ۔ ترجمان وزارت خارجہ نے تہران میں منعقدہ ترک اسلحہ کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں شریک ملکوں نے مختلف مسائل پرگرانقدر نظریات اور پیپرس پیش کئےہیں جن سے نیویارک کانفرنس میں استفادہ کیا جاسکتاہے ۔ انہوں ایران کے ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس سلسلےمیں ایٹمی ایندھن کے تبادلے کےبارےمیں کوئي بحث نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاملہ اب ختم ہو چکا ہے اور آئي اے ای اے کی نگرانی میں ایران کا ایٹمی پروگرام جاری ہے ۔  

اردو ڑیڈیو تہران