• صارفین کی تعداد :
  • 930
  • 4/18/2010
  • تاريخ :

ایران میں یوم مسلح افواج

ایران میں یوم مسلح افواج

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ہےکہ علاقے میں کدورت اور فاصلوں کا سرچشمہ بیرونی ممالک کی موجود گي ہے اور ان ملکوں کو علاقے سے نکل جانا چاہیے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج یوم مسلح افواج کی مرکزی تقریب میں کہا کہ تاريخ سے پتہ چلتاہے کہ مشرق وسطی کا علاقہ نہایت حساس اور اہم ہے  اور پائدار امن و سلامتی قائم کرنےنیز اسے برقرار رکھنے کی بہترین راہ قوموں اور حکومتوں کا اتحاد اور ہم فکری ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران سب کے لئے ترقی و امن و سلامتی کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کا سرچشمہ ملت و اسلامی انقلاب ہے اور آج یہ دونوں اس قدر طاقتور ہیں کہ کوئي دشمن ان پرحملہ کرنے کی خیال خام بھی ذہن میں نہیں لاسکتا۔ یادرہے آج اٹھارہ اپریل مطابق انتیس فروردین ماہ ہے اس دن ایران میں یوم مسلح افوا ج منایا جاتاہے ۔ ایک سو ملکی اور بیرونی صحافی یوم مسلح افواج کی تقریبات کو کوریج دے رہے ہیں۔ بیرونی ٹی وی اور ریڈیو چینلوں اور خبررساں ایجنسیوں میں الجزیرہ ٹی وی، چین ٹی وی، لبنان کا ال بی سی، روس کا آڑٹی آر، امریکہ کا اے بی سی ٹی وی، دوبئي ٹی وی، ترکی کی آناتولی نیوز ایجنسی، اور دیگر کئي نیوز ایجنسیاں شامل ہیں۔ یاد رہے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے مسلح افواج کے پریڈ نے آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار کے پاس پریڈ کیا۔ اس پریڈ کا معاینہ صدر جناب احمدی نژاد، اعلی حکام اور مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں نے کیا ۔ آج کے پریڈ میں مسلح افواج نے اپنے دفاعی ساز و سامان کی نمایش کی جو ایران کے ماہرین نے تیار کیا ہے ۔