• صارفین کی تعداد :
  • 821
  • 4/4/2010
  • تاريخ :

ڈاکٹر احمدی نژاد:  اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا ڈھنڈورا صدا بصحرا ہوگیا

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے طاقتور ایران کا مطلب یہ ہے کہ ایران ان قوموں کے لئے جو عزت آزادی اور عدل وانصاف کی خواہاں ہیں ایسی پناہ گاہ جسے کبھی شکست نہیں ہو سکتی۔

صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کےجنوب مشرقی علاقےسیرجان میں آئرن پیلٹ کارخانے کی افتتاحی  تقریب میں کہا کہ عالمی مالیاتی بحران کے نتیجےمیں بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پرپہنچ گئی جبکہ صرف ایران اور چند ديگر ممالک کو مالیاتی بحران سے کم سے کم نقصان پہنچاہے ۔ صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ اس بحران میں بہت سے ملکوں کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے ہاتھ دھونا پڑا اور شدیدمسائل کا سامنا کرنا پڑا جیسا کہ اب کہا جارہاہے کہ امریکہ میں بے روزگاروں کی تعداد پندرہ ملین ہوچکی ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ مغربی ممالک یہ تصورکرررہے تھے کہ ایران بھی بے روزگاری، دیوالیے پن اور کارخانوں کے بند ہونے نیز سرمایہ کاری کے رک جانے کا شکارہوجائےگا  لیکن سنگین ترین عالمی مالیاتی بحران اور سامراجی ملکوں کی  جانب سے شدید اقتصادی بائيکاٹ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئي نقصان نہيں پہنچا۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ قوم، ماہرین اور ایران کے چاہنے والوں کی بلند ہمتی نے مالی مالیاتی بحران سے پیداہونے والے مسائل کو بے اثرکردیا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے صہیونی حکومت کی جارحانہ  پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ پوری دنیا میں دھنڈوراپیٹا گيا تھا کہ صہیونی ریاست ناقابل تسخیر ہے لیکن صہیونی ریاست کو دوبار پہلی مرتبہ لبنان میں اور دوسری مرتبہ غزہ میں شکست ہوئي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی تاريخ  جرائم اور قتل وغارتگری سے بھری پڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ھدف سامراجی نظام کےنظریات کو ناکام بنانا ہے۔