ملت ایران ہرمیدان میں دشمن پرغالب ہے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملت ایران کے عزم راسخ ، ہوشیاری ، بصیرت ، استقامت اور شجاعت کو اس کے بظاہر بڑے اور طاقتور دشمنوں کی شکست کے اسباب قرار دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے جنوب میں واقع دشت عباس نامی علاقے مین جہاں فتح المبین آپریشن انجام دیا گيا تھا ، شہداۓ جنگ کے زائرین سے خطاب میں فرمایا کہ آج عالم اسلام ملت ایران کا اثر رسوخ اور توانائي و طاقت دفاع مقدس کے زمانے سے کہیں زیادہ ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ آج بھی دشمنوں کی سازشیں کم نہیں ہوئي ہیں ۔ لیکن ملت ایران اپنی استقامت سے ان سازشوں پر مسکرا رہی ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فکری اور سیاسی جنگ کو فوجی جنگ سے دشوار قرار دیا اور فرمایا کہ ملت ایران نے ثابت کردیا ہے کہ سیاسی اور سیکورٹی جنگ کے میدانوں میں اس کی بصیرت اور استقامت فوجی جنگ کے زمانے سے کم نہیں ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی جوانوں کو دنیا میں کم نظیر قرار دیتے ہوۓ فرمایا کہ جوان نسل خدا کے فضل و کرم سے وہ دن دیکھے گی جب اس کا ملک سائنس و ٹیکنالوجی، سیاسی اور عالمی سطح پر اثر و رسوخ کے لحاظ سے اس سطح پر ہوگا کہ جس کا اسلامی جمہوریہ ایران اور عظیم ایرانی ملت مستحق ہے ۔ آپ نے تمام شعبوں میں بلند تر ہمت اور زیادہ کام پر تاکید کرتے ہوۓ فرمایا کہ ملت ایران کو اس زمانے کی پسماندگی دور کرنا ہوگی جب ملک ظلم و استبداد اور بیرونی مداخلت کا شکار تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ اگر آج کی جوان نسل دفاع مقدس کے زمانے میں ہوتی تو اسی عزم راسخ کے ساتھ میدان میں اترتی ۔ آپ نے فرمایا کہ آج کے جوانوں نے سائنس، سیاست، محنت، کوشش اور قومی اتحاد کے میدانوں میں انپی بصیرت ثابت کردی ہے ۔
اردو ڑیڈیو تہران