• صارفین کی تعداد :
  • 1181
  • 2/27/2010
  • تاريخ :

صدراحمدی نژاد:  علاقے میں تسلط پسندانہ نظام کا زوال شروع ہوچکا ہے

صدرڈاکٹر احمدی نژاد اور صدر بشار اسد

صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے دمشق میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ, صدربشار اسد سے ملاقات میں کہا کہ اگر صہیونی حکومت پھر ماضي کی غلطیوں کو دوہرانے کی کوشش کرے گی تو علاقے کے عوام اس بار اس کا کام تمام کردیں گے ۔

 ابنا  کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ کامیابی قریب ہے اور ہم جتنا آگے کی سمت بڑھتے جائيں گے تسلط پسندانہ نظام کا زوال اتنی ہی تیزی سے انجام پائے گا انھوں نے کہا کہ آزاد و خود مختار اقوام اپنی کامیابی کی سمت آگے بڑھ رہی ہیں ۔

اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بھی کہا کہ ہم پوری دقت کے ساتھ علاقے کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہيں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم صہیونی حکومت کے ہر طرح کے حملے کا سامنا اور دفاع کرنے کو تیار ہيں انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی طرف سے جارحیت کی صورت میں اس کا منہ توڑجواب دیا جائے گا اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹراحمدی نژاد نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل سے بھی ملاقات میں کہا کہ حتمی کامیابی استقامت کی ہوگی جبکہ شکست دشمن کا مقدر ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے دمشق میں تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سمیت فلسطینی تنظیموں کے مختلف رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ تسلط پسندانہ نظام سقوط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور اس کی حالت، نزاع کے عالم میں ہاتھ پیرمارنے والوں جیسی ہے۔

 صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کہا کہ اس کے با وجود صیہونیوں کی جانب سے اپنے وجود کو بچانے کے لئے مہم جوئی جاری ہے ۔ صدرڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران علاقے کی استقامت کے ساتھ ہے اور اگر صیہونی اپنی غلطی دہرائیں گے تو انھیں پوری طرح تہس نہس کر دیا جائے گا۔