• صارفین کی تعداد :
  • 1107
  • 12/20/2009
  • تاريخ :

ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے لئے تیارہیں، ایران

ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہرمتکی نے کہا ہے کہ تہران ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے لئے فریق مقابل کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔ منوچہرمتکی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جزیرہ کیش ميں ایٹمی ایندھن کے تبادلے کی تہران کی حاليہ تجویز میز پر ہے کہا کہ یہ تجویز ایران کی نیک نیتی کا مظہر اور فریق مقابل کے لئے ایک موقع ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ تہران گروپ پانچ جمع ایک کی جانب سے کیش میں ایندھن کے تبادلے کی تجویز قبول کرنے پر زور نہيں دیتا اور اس تجویز کا مقصد فریق مقابل کے لئے راستہ کھولنا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے مطابق تہران کو اس تجویز کے جواب میں پانچ جمع ایک گروپ سے ابھی تک  کوئي باقاعدہ جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

اردو ریڈیو تہران