• صارفین کی تعداد :
  • 1273
  • 12/5/2009
  • تاريخ :

ایران کے عوام مغرب کے سامنے نہيں جھکيں گے

ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ ایران نے ایٹمی معاملے کو سربلندی سے مکمل کیا ہے ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے صوبہ گلستان میں شیعہ اور سنی علماء سے خطاب میں کہا کہ دشمن کے پروپگینڈوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران  اپنے حکام اور عوام کی حمایت اور ماہرین اور سائنس دانوں کی کوششوں سے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاملے کے تعلق سے ہمیں اپنی سفارتکاری کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرناہوگا اور ہم اعلان کرتےہیں کہ مذاکرات کے سارے راستے کھلے ہوئے ہیں اور ہم بھی با معنی اور موثر مذاکرات کا خیرمقدم کرتےہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کےخلاف آئي اے ای اے کی حالیہ قرارداد کے بارے میں کہا کہ یہ کوئي اہم مسئلہ نہیں ہے البتہ  اس کا مقصد ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہے لیکن ایران کے عوام اور حکام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمنوں کی توسیع  پسندی کے سامنے گھٹنے نہيں ٹیکیں گے _

 

بشکریہ  اردو ریڈیو تہران