• صارفین کی تعداد :
  • 1500
  • 11/29/2009
  • تاريخ :

ایران کے خلاف قرارداد جوہری ادارے کے ماتھے پر پر سوالیہ نشان  :  احمد خاتمی

احمد خاتمی

تہران میں خطیب عید الاضحی نے عید کے خطبوں میں جوہری ادارے کے بورڈ کی طرف سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف قرارداد کو سیاسی اور بے معنی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد سے اس ادارے کی حیثیت ختم ہوگئی ہے کیونکہ یہ ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بجائے بڑی طاقتوں کا آلہ کار بن گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران تہران ریئکٹر کے لئے ملک کے اندر ایندھن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایرانی قوم ملک کے اندر ایٹمی ایندھن تیار کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ جب بین الاقوامی ایٹمی ادارہ  ایٹمی ریئکٹر کے لئے ایندھن فراہم کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے تو پھر یہ کام ایرانی عوام خود انجام دیں گے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھی ہے اور اریان کے لئے اقتصادی لحاظ سے بہتر بھی ہے انھوں نے کہا کہ ایران کو اقتصادی پابندیوں سے ڈرانا اور دھمکانا بے سود ہے کیونکہ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود پیشرفت اور ترقی کی بلند اور عظیم چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

آبنا ڈاٹ آئی آر