• صارفین کی تعداد :
  • 1623
  • 11/7/2009
  • تاريخ :

لاریجانی حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک کی زيارت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں

لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی بغداد میں عراقی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد امیر المؤمنین حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک کی زيارت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی بغداد میں عراقی صدر جلال طالبانی وزیر ا‏ظم نوری مالکی اور دیگر اعلی عراقی  رہنماؤں سے ملاقات کے بعد امیر المؤمنین حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک کی زيارت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں۔ لاریجانی حضرت علی علیہ السلام کے روضہ کی زيارت کے بعد آیت اللہ سیستانی  اور نجف میں مقیم دیگر مراجع عظام سے بھی ملاقات کریں گے۔