• صارفین کی تعداد :
  • 1336
  • 11/3/2009
  • تاريخ :

دنیا پر مسلط ظالمانہ نظام کا شیرازہ بکھر رہا ہے

ڈاکٹراحمدی نژاد

صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا پر مسلط ظالمانہ سامراجی نظام کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔ آئی آر آئی بی کے  نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت نے تہران میں کیوبا کے نئے سفیرکے اسناد تقرری دریافت کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ صورتحال خودمختارملکوں کیلئےمناسب  تاریخی موقع ہے جس سے دنیا میں عادلانہ نظام قائم کرنے کیلئے استفادہ کیاجاسکتاہے۔اس موقع پر کیوبا کے نئے سفیر کا ریوریکارڈو نے کہا کہ ایران اور کیوبا اقوام متحدہ اور ناوابستہ تحریک میں ملکوں کے مساوی حقوق کی حمایت کرتے رہے ہیں اور مشترکہ موقف کے حامل ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ادھر جرمنی کے نئے سفیر برنڈاربل نے بھی تہران میں صدرمملکت سے ملاقات کرکے اپنے اسناد تقرری پیش کئے اس موقع پر صدرمملکت نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات قدیمی اورتاریخی ہیں کہا کہ:

اب منہ زورطاقتوں کی یکطرفہ حاکمیت کا دورختم ہورہا ہے اور یہ تاریخی قوموں کے لئے آئندہ کے ڈھانچے میں کردارادا کرنے کا اچھا موقع ہے۔

اس موقع پر جرمنی کے نئےسفیر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور جرمنی طویل تعاون کے حامل ہیں کہا کہ ایران اور جرمنی کی دوستی گرانقدر تاریخی خزانہ ہے جس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ 

 

آئی آر آئی بی