• صارفین کی تعداد :
  • 1548
  • 10/19/2009
  • تاريخ :

پاکستانی ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب

وزارت خارجہ

ایران نے تہران میں پاکستان کے ناظم الامور کووزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیاہے ۔ پاکستانی سفیرکی غیرموجودگی کی بنا پر اس ملک کے ناظم الامور کووزارت خارجہ میں طلب کرکے ضلع سربازمیں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث عناصر کے پاکستان میں مسلح ہونے کے سلسلے میں شائع ہونے والی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کاروائیاں کرنے والے دہشتگردوں کی جانب سے  پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے پر احتجاج کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے ناظم الامور نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والی کاروائيوں کی مذمت کی ۔

 انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ پاکستان خود دہشتگردی کاشکارہے دہشتگردی کےخلاف جدوجہداور اس واقعے کے ذمہ دارعناصر کی شناخت کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعاون کرنے پر آمادگی ظاہرکی ۔