• صارفین کی تعداد :
  • 4283
  • 10/17/2009
  • تاريخ :

مردوں كے فرائض (حصّہ دوّم)

پهول

اپنى محبت نچھا ور كيجئےعورت محبت كا مركز اور شفقت و مہربانى سے بھر پور ايك مخلوق ہے اس كے وجود سے مہرو محبت كى بارش ہوتى ہے _

اس كى زندگى عشق و محبت سے عبادت ہے _ اس كا دل چاہتا ہے دوسروں كى محبوب ہوا ور جو عورت جتنى زيادہ محبوب ہوتى ہے اتنى ہى تر و تازہ اور شاداب رہتى ہے _محبوبيت حاصل كرنے كيلئے وہ فداكارى كى حد تك كوشش كرتى ہے _ اس نكتہ كو جان ليجئے كہ اگر عورت كسى كى محبوب نہ ہو تو خود كو شكست خودرہ اور بے اثر سمجھ كر ہميشہ پمردہ اور افسردہ رہتى ہے _ اس سبب سے قطعى طور پر اس بات كا دعوى كيا جا سكتاہے كہ بيوى كى ديكھ بھال يا ''زن داري'' كا سب سے بڑا راز اس سے اپنى محبت اور پسنديدگى كا اظہار كرنا ہے _

برادر محترم آپ كى بيوى پہلے اپنے ماں باپ كى بيكراں محبت سے پورى طرح بہرہ ور تھى ليكن آپ سے رشتہ ازدواج قائم كرنے كے بعد اس نے سب سے ناطہ توڑكر آپ سے پيمان وفا باندھا ہے اور اس اميد كے ساتھ آپ كے گھر ميں قدم ركھا ہے كہ تنہا آپ ان سب كى محبتوں كے برابر، بلكہ ان سے سب زيادہ اس كو محبت و چاہت ديں گے _

وہ اس بات كى توقع ركھتى ہے كہ آپ كا عشق و محبت اس كے ماں باپ سے زيادہ گہراور پائيدار ہوگا چونكہ آپ كے عشق و محبت پر اعتماد كركے اس نے اپنى تمام ہستى اور وجود كو آپ كے حوالے كرديا ہے _ ''زن داري'' كا سب سے بڑا رمز اور شادى شدہ زندگى كى مشكلات كو حل كرنے كى بہترين كنجى بيوى سے اپنى محبت اور پسنديدگى كا اظہار كرنا ہے اگر آپ چاہتى ہيں كہ اپنى بيوى كے دل كو اس طرح سے مسخّر كرليں كہ وہ آپ كى مطيع رہے ، اگر آپ چاہتے ہيں آپ كى ازدواجى زندگى قائم و دائم رہے ، اگر آپ چاہتے ہيں آپ كى بيوى زندہ دل ، خوش و خرم اور شاداب رہے گھر اور زندگى ميں پورى دل جمعى كے ساتھ دلچسپى لے ، اگر آپ چاہتے ہيں كہ وہ آپ سے سچے دل سے محبت كرے ، اگر آپ چاہتے ہيں كہ آخر عمر تك آپ كى وفادار رہے ، تو اس كا بہترين طريقہ يہ ہے ك جس قدر ممكن ہو سكے اپنى بيوى سے محبت وچاہت كا اظہار كيجئے _ اگر اسے معلوم ہو كہ آپ كو اس محبت نہيں ہے تو گھر اور زندگى سے   بيزار ہوجائے گى ہميشہ پمردہ اور اداس رہے گى _ خانہ دارى اور بچوں كے كاموں ميں اس كا دل نہيں لگے گا _ آپ كے گھر كى حالت ہميشہ ابتر رہے گى _ اپنے دل ميں سوچے گى كہ ايسے شوہر كے لئے كيوں جاں كھپاؤں جو مجھے عزيز نہيں ركھتا _

اگر آپ كا گھر محبت و خلوص كى دولت سے خالى ہوگيا تو ايك سلگتے ہوئے جہنم ميں تبديل ہوجائے گا اس صورت ميں خواہ آپ كے گھر ميں آرام و آسائشے كا كتنا ہى اعلى ساز وسامان موجود ہو ، ليكن چونكہ عشق و محبت كى مہك نہ ہوگى اس لئے بے رونق ہوگا _

ممكن ہے آپ كى بيوى نفسياتى بيماريوں اور اعصابى كمزوريوں ميں مبتلا ہوجائے _ ممكن ہے آپ كى جانب سے كمى كى تلافى كرنے كے لئے دوسروں كے دلوں پر نفوذ كرنے كى كوشش كرے_ ممكن ہے شوہر اور گھر سے اس قدر بيزار ہوجائے كہ اس سرد اور بے رونق زندگى پر عليحدگى كو ترجيح دے اور طلاق كا مطالبہ كرے _ ان تما م حادثات كے ذمہ دا ر مرد ہوتا ہے جو بيوى بچوں كى جانب سے بے اعتنائي برتتا ہے _ يقين جا نئے زيادہ تر طلاقيں ، ان ہى سرد مہريوں كى وجہ سے ہوتى ہيں _ ذيل كے اعداد و شمار پر توجہ كيجئے _

شوہر كى بے اعتنائيوں اور بے مہريوں يا زيادہ كاموں ميں مشغول رہنے كے نتيجہ ميں بيوى اور گھر كى طرف سے غفلت ، زيادہ تر عليحدگى كے اسباب رہے ہيں _ سنہ 1969 ء ميں 72 103 مياں بيوى ايك دوسرے سے عليحدہ ہوئے _ جن ميں سے 1203 عورتوں نے عليحدگى كا سبب ، شوہر كى بے توجہى اور سرد مہري، احساس حقارت ، اور زندگى سے اكتا ہٹ و بيزارى بتايا_

ايك عورت نے عدالت ميں كہا كہ وہ اس بات پر تيار ہے كہ اپنا مہر معاف كرنے كے علاوہ مزيد دس ہزارتومان اپنے شوہر كو ديدے تا كہ وہ اس كو طلاق دے دے _ ان كى شادى كو  محض چار مہينے ہوئے تھے _ عورت نے كہا چونكہ ميرے شوہر كو مجھ سے زيادہ اپنے طوطول سے پيار ہے اس لئے ميں اب اس كے ساتھ زندگى گزارسكتى _

 

نام كتاب ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق
مصنّف حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني
ترجمہ  محترمہ عندليب زہرا كامون پوري
كتابت   سيد قلبى حسين رضوى كشميري
ناشر سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل
تہيہ و تنظيم شعبہ اردو۔ سازمان تبليغات اسلامي
تاريخ  جمادى الثانى سنہ 1410 ھ

 


متعلقہ تحریریں :

مغربي عورت، مرد کي نفساني خواہشات کي تسکين کا وسيلہ

مغربي اور مغرب زدہ معاشرے ميں خواتين کي صورتحال

حقوق نسواں کے بارے ميں استکبار کي غلطي

مغربي عورت کي حالت زار