• صارفین کی تعداد :
  • 1339
  • 10/11/2009
  • تاريخ :

دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا

صدرجناب احمدی نژاد
   اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے کہا کہ دنیا کو یہ جان لیناچاہئے کہ ایرانی عوام متحد ہوکر امامت و ولایت کے راستے پرگامزن ہے اور اپنے انقلابی موقف سے سرمو بھی پیچھے نہيں ہٹے گی ۔ صدرجناب احمدی نژاد نے تہران میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوندعالم نے انسان اوراس جہان کو اس  لئے خلق نہیں کیا ہے کہ کچھ جاہ طلب عناصردنیا کی اقوام پرحاکم بن جائيں اورغربت و جہالت و کینہ و دشمنی ان پرمسلط کردیں ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے ایرانی عوام کی ہوشیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ:
ایرانی قوم نے مختلف میدانوں منجملہ حالیہ صدارتی انتخابات اور اس کے بعد کے حالات میں یہ ثابت کردیا کہ وہ مشرق و مغرب کی سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے ۔ اور بلاشبہہ آج ملت ایران کا اقتدار اور اس کی عظمت، انتخابات سے قبل کے مہینوں سے کئی گنہ زیادہ ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عوام کے درمیان اختلاف و تفرقہ پھیلانے کی دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ:
آج ایرانی قوم متحداورایک ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کبھی بھی اختلاف وتفرقہ پھیلانے کے تعلق سے دشمنوں کے گھناؤنے منصوبوں اورجال میں کبھی نہيں پھنسیں گے اورسامراج کا مقابلہ کرنےکے بجائے وہ کبھی بھی اپنے وطن کے ایک گروہ کے سامنے نہيں آئيں گے ۔

صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کے عوام دشمنوں کے ہاتھ اوراغیارسے وابستہ عناصرکی زبان کو، خواہ وہ کسی بھی لباس، چہرے یا کسی بھی نام و عنوان سے ہوں پہچانتے ہيں اور انھیں پوری طرح کاٹ کر رکھ دیں گے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے کہا کہ ایران کے دسویں صدارتی انتخابات میں حقیقی کامیابی ایرانی عوام کی تھی جب ایران کے چالیس کروڑ عوام نے اپنے ملک کی آزادی و عزت و سربلندی کے لئے ووٹ دیا ۔ 

آئی آر آئی بی