• صارفین کی تعداد :
  • 1627
  • 9/27/2009
  • تاريخ :

فوجی مشقیں ، دو میزا‏ئیلوں اور لانچر کا کامیاب تجربہ

پیغمبراعظم چاردفاعی مشقیں

پیغمبراعظم چاردفاعی مشقیں آج سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں شروع ہوگئی ہيں .آج دفاعی میزائیلی مشقوں کے دوران دو نئے میزائیلوں تندر اور فاتح 110 کا کامیاب تجربہ کیاگیا ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے ترجمان بریگیڈیر حسین سلامی نے کہا ہے کہ پیغمبرا‏عظم چار نامی فوجی مشقوں کے دوران دفاعی مقاصدکے تحت کام کیا جائے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی توانائیوں کو اور زیادہ تقویت پہنچائی جائے گی آج شروع ہونے والی ان مشقوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی سرگرمیوں کا ایک اور حصہ قرار دیا جا رہا ہے ان فوجی مشقوں کے دوران کئی دورمار، درمیان فاصلہ تک مار کرنے والے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزا‏ئیلوں کو فرضی نشانوں پر فائر کیا جائے گا جن میں سے تندر اور فاتح 110 نامی میزائیلوں کو آج کامیابی کے ساتھ ان کے نشانوں پر فائر کیا گیا۔ آج ان میزائیلوں کے ساتھ ساتھ بیک وقت دو میزا‏ئیلوں کو فائر کرنے والے لانچر کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا ۔

آئی آر آئی بی