رينبو پيزا
اشیاء :
ميدہ | دو کپ |
مونگي توري فلنگ کيلئے | ايک کپ |
مکھن | دو اونس |
مٹروں کے دانے | ايک کپ |
کريم | دو کھانے والے چمچ |
مکھن | آدھا کپ |
گاجريں | 1/4 کپ |
نمک اور سياہ مرچ | حسب ذائقہ |
انڈے | پانچ عدد |
کش شدہ پنير | دو اونس |
ترکيب:
ميدے ميں نمک اور مکھن ملائيں، دو چمچ يخ پاني ڈاليں، اچھي طرح ملا کر پوليتھين ميں ڈال کر فريج ميں رکھ ديں، مونگي تورياں اور گاجريں دھو کر باريک قتلے کاٹ ليں، مکھن گرم کرکے دونوں باري باري ہلکي فرائي کرکے نمک و سياہ مرچ چھڑک کر نکاليں۔
مٹروں کے دانے ابال کر ايک چمچ مکھن ميں فرائي کرليں، اوون کو 180 پر گرم ہونے ديں، ميدے کو خشکہ چھڑک کر تختے پر بيل کر ايک گول پائي ٹن ميں بچھا ديں،اوپر بٹر پيپر رکھ کر چنے، لوبياچاول ڈال کر بيک کرليں، 20 منٹ بعد نکال کر لوبيا اور کاغذ ہٹاديں۔
اب درميان ميں دو قتلے توري رکھيں، اس کے گرد گاجر قتلوں سے ايک سرکل بناديں، اس کے گرد مٹروں کا باڑ لگاديں۔
پھر دوبارہ گاجروں کا سرکل بنا کراس کے گرد توري کا سرکل، اس طرح بيس ہوجائے گي قتلے ايک دوسرے کے اوپر ہوں۔
انڈے پھينٹ کر نمک و سياہ مرچ ملاديں، کريم بھي ملاديں، اب ان انڈوں کو آہسگي سے سبزيوں کے اوپر ڈال ديں، تقريبا تيس منٹ تک بيک کريں يا اتني دير کہ انڈے سيٹ ہوجائيں، خوبصورت اور خوش ذائقہ پيزا تيار ہوترا ہے، گرم يا ٹھنڈا دونوں طرح اچھا لگتا ہے۔
بشکریہ آئی پاک آئی ڈاٹ کام
متعلقہ تحریریں:
بروکلی اور لیمن ڈریسنگ
انناس كا سلاد
فش شاوڈر
گاجر سالاد
چکن نوڈلز سوپ