کامیاب لوگوں کی باتیں
*تمہارا چال چلن اس بات سے معلوم ہو سکتا ہے کہ تم کس چیز کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہو۔ (آسکر وائلڈ)
* بعض لوگ اچھا بننے کے لئے اتنی کوشش نہیں کرتے جتنی کہ اچھا نظر آنے کے لیے کرتے ہیں۔ (ٹالسٹائی)
*عورت کی "ہاں" اور"نہیں" میں اتنا قرب ہوتا ہے کہ ان کے درمیان سوئی بھی نہیں سما سکتی۔(میری مانٹیگو)
*" میگزین " آدھی دینا کو یہ تو بتاتے ہیں کہ باقی دنیا کس طرح زندگی بسر کر رہی ہے لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ وہ ایسی زندگی کیوں گزار رہے ہیں۔
* دنیا میں سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ بےوقوف پریقین اور عقلمند شک وشبے میں گھرے رہتے ہیں۔ (رسل)
* برداشت، عقلمند آدمی کا وہ صبر ہے جس کا مظاہرہ وہ جاہل کی باتیں سننے کے وقت کرتا ہے۔ (ہاسکنز)
* بیمار ہونے پر اپنے دشمنوں کو معاف کر دیجیے تاکہ آپ صحت یاب ہو جائیں۔ (ہیرس)
*ہم اپنے دوستوں کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن ہمسائیوں کے بغیر نہیں۔(ٹامس فلر)
* خاموشی گفتگو کا برا فن ہے۔(ہیز لٹ)
* بیرونی آنکھوں سے انسان موجودات کو دیکھ سکتا ہے مگر بغیر تعلیم کی روشنی کے اس کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتا۔ (ہربرٹ اسپنسر)
متعلقہ تحریریں :
حاصل مطالعہ
سنہری باتیں