آیة اللہ شیخ ھادی معرفت
آپ ۱۳۴۹ھ ق مطابق ۱۳۰۹ھ شمسی کو کربلا معلی میں ایک علمی گھرانے میں متولد ھوئے ۔ آپ کے والد شیخ علی معرفت اصفھانی کربلا کے بھترین خطیبوں میں سے تھے ۔
ابتدائی علوم حاصل کرنے کے بعد ۱۲ سال کی عمر میں حوزہ علمیہ کربلا میں داخل ھوئے اور سطوح اولیہ کو اپنے والد کے اور سید سعید تنکابنی و شیخ محمد کلباسی سے پڑھا ۔ اسکے بعد سطوح عالیہ اور درس خارج کے بعض دروس کو استاد شیخ یوسف خراسانی بیارجمندی (جو مرحوم آیة اللہ نائینی کے شاگرد تھے) اور جناب آقا سید حسن قزوینی (جو مرحوم آخوند خراسانی کے شاگرد تھے) کی خدمت میں رہ کر حاصل کیا ۔
۱۳۷۹ ھ ق کو حوزہ علمیہ نجف اشرف میں داخل ھوئے اور متعدد آیات عظام مانند سید محسن حکیم ، سید علی خانی ، شیخ حسین حلی ، میرزا باقر زنجانی اور سب سے زیادہ آیة اللہ سید ابو القاسم خوئی سے کسب فیض کیا ۔
امام خمینی (رہ) جب نجف تشریف لائے اسی وقت سے انتھای قیام تک آپ انکے درس سے مستفید ھوتے رھے ۔۱۳۹۱ھ ق میں آپ حوزہ علمیہ قم تشریف لائے اور کافی عرصہ تک آیة اللہ میرزا ھاشم آملی کے دروس میں شرکت کا شرف حاصل کیا ۔
آپ شروع ھی سے تدریس اور اسلامی مسائل میں تحقیق کرتے رھے اور دروس سطح کو کفایة الاصول تک دو بار تدریس کیا۔ آپ کے مختلف فقھی مقالے (جو متعدد رسالوں اور کنفرانسوں میں پیش ھوا)پڑھے گئے ۔ آپ نے جب یہ احساس کیا کہ قرانی تحقیقات کے سلسلہ میں شیعہ حوزہ علمیہ میں خلاء ھے لھٰذا شیعہ نظریہ پیش کرنے اور نقش اھل بیت عصمت (ع) کو زندہ کرنے کیلئے آپ نے فقہ کے ساتھ ساتھ علوم قرآنی کے سلسلہ میں بھی تحقیق و تالیف کرنے لگے اور ان دنوں حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول اور تفسیر و علوم قرآن تدریس فرما رھے ھیں ۔
تالیفات
۱) صیانة القرآن
۲) ولایت فقیہ
۳) التفسیر المفسرون
۴) تاریخ قرآن
۵) التمھید
https://www.ishraaq.net