ایران کا جزیرہ ابوموسی
جزیرہ ابوموسی ایران کے جنوب میں واقع ہے اور خلیج فارس کے اہم جزیروں میں سے ایک ہے ۔ یہ جزیرہ بندرعباس سے 222 کلومیٹر اور اور بندر لنگہ سے 75 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے ۔ صوبہ ھرمزگان کے چودہ جزیروں میں اس کا شمار ہوتا ہے اور ساحل سمندر سے دوسرے جزیروں کی نسبت زیادہ فاصلے پر واقع ہے ۔ اس کا طول و عرض 5/4 کلومیٹر ہے ۔ اس جزیرہ کے مرکزی شہر کا نام "شہر ابو موسی " ہے اور سطح سمندر سے 46 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔
یہ جزیرہ ایران کی سرزمین کا وہ نقطہ ہے جو خطہ استوا سے تزدیک ترین ہے ۔ یہی ایک وجہ ہے کہ اس جزیرے کی آب و ہوا گرم مرطوب ہے ۔ یہاں پر صاف پانی اور زرعی زمین کی کمی ہے لیکن محدود پیمانے پر کھیتی باڑی پھر بھی کی جاتی ہے ۔ زیادہ تر لوگوں کا پیشہ ماہی گیری ہے اور وہ اسی سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں ۔
اس جزیرے کی ایک خاص بات یہاں سے ہونے والی تیل کی تجارت ہے اور یہ جزیرہ خام تیل کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ ابو موسی شہر کا رقبہ 8/68 مربع کلومیٹر ہے جس میں ابوموسی جزیروں 12 مربع کلومیٹر ، بڑا جزیرہ تنب 3/10 مربع کلومیٹر ، چھوٹا جزیرہ تنب 5/1 مربع کلومیٹر ، سیری 3/17 مربع کلومیٹر ، بڑا فرود 2/26 مربع کلومیٹر اور چھوٹا فرود 5/1 مربع کلومیٹر شامل ہیں ۔
https://www.farhangsara.com/fbanaderiran.htm
متعلقہ تحریریں:
قم کا روشن ماضی
ھمدان