شیراز یونیورسٹی
شیراز یونیورسٹی ایران کی ایک معروف یونیورسٹی ہے ۔ اس کی بنیاد سن 1946 ء میں "جونیر کالج آف ہیلتھ " کی تاسیس کے ساتھ عمل میں آئی ۔ اس ادراے کے قیام کا مقصد صحت کے شعبے میں طالب علموں کو تربیت دینا تھا ۔ 1949 ء میں اس ادراے کو میڈیکل کالج کا درجہ دے دیا گیا ۔ 1953 ء میں اسی ادارے کے اندر" نمازی سکول آف نرسنگ" اور پھر 1956 ء میں زراعت ، آرٹس اور سائنس کے مختلف شعبوں کا افتتاح کر دیا گیا ۔ شیراز یونیورسٹی کو انقلاب اسلامی ایران سے پہلے " پہلوی یونیورسٹی " کہا جاتا تھا ۔ 1954 ء میں جب یہاں پر کالج آف انجینرنگ اور کالج آف ویٹرنری سائنسز کا قیام عمل میں آیا تو اس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ۔ اس یونیورسٹی میں ڈینٹل کالج کا قیام 1969 ء میں عمل میں آیا پھر اسی سال ہی جونیر کالج آف الیکٹرانکس اور لاء کالج کا قیام عمل میں آیا ۔
انقلاب اسلامی ایران کے بعد 1980 ء میں انقلابی کونسل کا قیام عمل میں آیا اور یونیورسٹی کے نظم ونسق میں بہتری لائی گئی ۔ اس وقت یونیورسٹی میں مندرجہ ذیل ادارے کام کر رہے ہیں ۔
ادارے کا نام | تاسیس کا سال |
سکول آف ایگریکلچر | 1955 ء |
سکول آف سائنسز | 1955ء |
سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہومینیٹیز | 1955ء |
سکول آف انجینرنگ | 1964 ء |
سکول آف ویٹرنری میڈیسن | 1969 ء |
سکول آف الکٹرونک ٹیکنالوجی | 1969ء |
اسکول آف ایجوکیشن | 1977 ء |
اسکول آف لاء | 1977ء |
جونیر ایگریکلچڑ کالج آف داراب | 1986 ء |
اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچر | 1994ء |
نارنجستان میوزیم | 1966ء |
جیو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ | 1969 ء |
کمپیوٹر سنٹر | 1970 ء |
ایگریکلچر ریسرچ سنٹر | 1973 ء |
پاپولیشن سینٹر | 1973ء |
مرکز شمسی توانائی | 1974ء |
میوزیم آف نیچرل ہسٹری اینڈ ٹیکنالوجی | 1974ء |
سینٹر فار اٹامک ریڈی ایشن | 1977ء |
شیراز یونیورسٹی کی ویب سائٹ : https://www.shirazu.ac.ir
متعلقہ تحریریں:
مسجد امیر چخماق (نئی جامع مسجد) یزد
ایران کا صوبہ مازندران
عالی قاپو
تاج کیانی