شهیده حجاب کے قتل پر جرمنی کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے جرمنی کی عدالت میں باحجاب مصری خاتون کوشہید کرنے کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ جرمنی کے شہر درسڈن کی عدالت کے اندر بدھ کےروز ایک نسل پرست جرمن شہری کے ہاتھوں اسلامی حجاب کی پابندی کرنے کی وجہ سے تینتیس سالہ مصری خاتون مروہ الشربینی کو شہید کردیا گیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں ميں انسانی اقدار اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پولیس کی نگاہوں کے سامنے بزدلانہ قتل جرمنی میں بدامنی اور مہاجروں و اقلیتوں کے تئيں بڑھتی ہوئی نفرت کا ثبوت ہے۔اور اس قسم کے ہولناک واقعے کا انسانی معاشرے میں کوئي جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصری عوام اور حکومت نیز مروہ شربینی کے اہل خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس تنظیم اور دوسرے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے انسانیت دشمن اقدامات کا جائزہ لینے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تہران میں ماروا الشیربنی کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے خاتون کی تصویریں اٹھا کر اور کفن پہن کر جرمنی کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کامطالبہ تھا کہ ماروا الشیربنی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آبنا ڈاٹ آئی آر