• صارفین کی تعداد :
  • 4215
  • 7/11/2009
  • تاريخ :

شہید ڈاکٹر مصطفی چمران

شہید ڈاکٹر مصطفی چمران

شہید ڈاکٹر مصطفی چمران  سنہ 1311 ھ ش کو تہران میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے الیکٹرانک کے شعبۂ  میں تعلیم حاصل کی اور اسی میدان میں امریکہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ شہید چمران نے ایران میں اپنی تعلیم کے دوران شاہی حکومت کے خلاف انقلاب میں بھر پور حصہ لیا اور امریکہ میں بھی اپنی اس جد وجہد کو جاری رکھا۔ کچھ عرصے کے بعد وہ لبنان چلے گئے جہاں لاپتہ شیعہ رہنما امام موسیٰ صدر کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد شروع کی اور لبنان کے محروم طبقات اور فلسطینی آوارہ وطنوں کی امداد کے لئے " تحریک محرومین " کی بنیاد رکھی۔

شہید ڈاکٹر چمران سنہ 1357 ھ ش مطابق سنہ 1979 ع میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران واپس آ گئے اوروزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہوئے ۔

 کچھ عرصے کے بعد اسلامی مجلس کے پہلے انتخابات میں تہران کے نمائندہ منتخب ہوئے ۔ ایران عراق جنگ کے دوران مجاہدین کی صف میں شامل ہوئے اور رضاکار فورسز سپاہ پاسداران کی قیادت کی ۔

ڈاکٹر چمران عارفانہ شخصیت کے مالک تھے ۔ 31 خرداد سنہ 1360 ھ ش کو ایران کے معروف دانشور اور مجاہد ڈاکٹر مصطفیٰ چمران نے جارح عراقی فوجیوں سے جنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

 ان کی شہادت کے بعد امام خمینی (رح) نے اپنے ایک پیغام میں فرمایا تھا کہ :

 " ڈاکٹر چمران نے پاک و صاف عقیدے کے ساتھ ، خالصانہ طور پر بغیر کسی سیاسی گروپ سے وابستہ ہوئے خدا کی راہ میں جہاد کیا۔انہوں نے بڑی سربلندی کے ساتھ زندگي گزاری اور سرفرازي کے ساتھ شہید ہوئے اور حق تعالیٰ سے جا ملے ۔"

اردو ریڈیو تہران


متعلقہ تحریریں:

ایران کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والے  امیدوار

ڈاکٹر علی لاریجانی

شہید مظلوم حضرت آیت اللہ بہشتی  کی شهادت پر تحریر

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد