• صارفین کی تعداد :
  • 1744
  • 6/23/2009
  • تاريخ :

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹوئنٹی20 کرکٹ کپ جیت لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 فائنل میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاتح کپتان یونس خان کا ورلڈ ٹوئنٹی20میں کامیابی کو باب وولمر کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم اور قوم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی جیت مستقبل کیلئے کارآمد ثابت ہوگی۔ ورلڈ ٹوئنٹی 20میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی نہایت اچھی تھی خاص کر شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر گل نے کی اور ان کھلاڑیوں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کے درمیان پارٹنر شپ بھی اچھی رہی تو میرے خیال میں یہ پوری ٹیم اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  جیت کے بعد

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اچھا اسٹارٹ کیا، فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ فائنل میں تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، میں اس موقعے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کے بعد ہم نے بڑی کامیابی حاصل نہیں کی تھی یہ جیت ہمارے لئے ایک عظیم تحفہ ہے اور یہ ہماری قوم کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ دریں اثناء پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی ٹیم کی جان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے جیت پر سب سے پہلے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نے مجھے کافی اعتماد دیا میں نے ان کو کہا تھا کہ مجھے تیسرے یا چوتھے نمبر پر پر بھیجیں تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے اگر تمھیں اعتماد ہو تو پہلے کھیلو۔ ہمارے کھلاڑیوں نے واقعی اپنے آپ کو تیار کیا اور یونس اور عاقب جاوید نے خاص طور پر ٹیم کی رہنمائی کی اور کہا کہ جاؤ اور کھیلو۔ اللہ کا شکر ہے میں نے  پچھلے کچھ سالوں سے اچھی بالنگ کی ہے مگر یونس نے مجھے بڑا اعتماد دیا۔