• صارفین کی تعداد :
  • 1733
  • 6/16/2009
  • تاريخ :

آصف زرداری پاکستان کے صدر نے ایرانی صدر کو مبارک باد پیش کی ہے

آصف زرداری

پاکستان کےصدر آصف زرداری نے ایرانی صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف زرداری نے ایرانی صدرڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کے صدر آصف زرداری نے ایرانی صدر احمدی نژاد کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دوسری مرتبہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ صدر احمدی نژاد کے دور صدارت میں پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوں گے۔ دونوں راہنماوں نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔