• صارفین کی تعداد :
  • 1877
  • 6/7/2009
  • تاريخ :

لبنان میں عام انتخابات حزب اللہ کی کامیابی کے آثار

لبنان کا جهنڈا

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ حزب اللہ لبنان اوراس کی ہم خیال جماعتوں کےاتحاد آٹھ مارچ نامی دھڑے کو عام انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں ملیں گي ۔ المنار کی رپورٹ کے مطا بق شیخ نعیم قاسم نے آج کہا کہ بیروت میں غیرملکی سفارتخانوں خاص طورسے یورپی سفارتخانوں نے حزب اللہ سے رابطہ کرکے یقین دلایا ہےکہ عام انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کی صورت میں وہ منفی موقف نہیں اپنائيں گے ۔ ادھر پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے نے ایک بیان میں کہا کہ مغرب نواز حکمران گروہ نےجسے چودہ مارچ سے موسوم گروہ بھی کہا جاتا ہے گذشتہ ایک ماہ میں تین ہزارمرتبہ انتخابات کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ چود ہ مارچ کا گروہ الزامات لگا کر اور کشيدگي پھیلا کرانتخابات کا ماحول مکدر کرنا چاہتا ہے ۔ لبنان میں کل اتوار کو عام انتخابات ہو رہے ہیں ۔ ادھر حزب اللہ کے ایک رکن پارلمنٹ نے کہا ہےکہ لبنان میں انتخابات کے بعد مخلوط حکومت بنے گي ۔ حسین فضل اللہ نے کہا کہ اگرچہ آيندہ کی حکومت مخلوط حکومت ہوگي لیکن ہوسکتا ہے حزب اللہ اوراس کی ہم خیال  پارٹیاں بھی اپنی حکومت بنا لیں ۔

                                              اردو ریڈیو تہران