• صارفین کی تعداد :
  • 1932
  • 5/18/2009
  • تاريخ :

ہندوستان میں انتخابات کے بعد  بائيں محاذ کا اجلاس

هندوستان کا جهنڈا

ہندوستان کے عام انتخابات میں ریاست مغربی بنگال اورکیرالا میں شکست کھانے کے بعد بائيں محاذ نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں ایک ذمہ داراپوزیشن کا کردارادا کرے گا ۔

بائيں محاذ میں شامل سبھی چاروں جماعتوں نے آج نئی دہلی میں اپنی شکست کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کئے گئے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا کہ ہم پارلمینٹ میں غیرکانگریسی اورغیربھاجپائی نظریات کی حامل ديگرہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک ذمہ داراپوزیشن کا کردارادا کريں گے اورغریبوں کے مفادات کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔

 اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگوکے دوران بائيں محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ شکست کا مجموعی طورپرجائزہ لیا گیا اورہماری کوشش ہوگی کہ غلطیوں کی تلافی کی جائے ۔ ادھر سماج وادی پارٹی نے کہاکہ ہم کانگریس کی حمایت کرنے کوتیار ہيں ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری امرسنگھ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم  پہلے بھی کانگریس کی قیادت والے اتحاد کی حمایت کر رہے تھے اوراب بھی حمایت کے لئے تیارہيں ۔ اس درمیان کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نے راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالوپرشادیادواورلوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کوفون کرکے انھیں اپنے چلنے کی دعوت دی ہے ۔

 

https://urdu.irib.ir