• صارفین کی تعداد :
  • 2759
  • 3/30/2009
  • تاريخ :

چارلس ڈارون

چارلس ڈارون

  

 نام چارلس ڈارون
تاریخ پیداءش 1809
تاریخ وفات 1882
وجھ شھرت ماہر حیاتیات 

 

 چارلس ڈارون ایک انگریز ماہر حیاتیات تھا۔ اس نے نظریہ ارتقا پیش کیا اور دنیا کی سوچ میں بہت بڑی تبدیلی لیکر آیا۔

ابتدائی زندگی

ڈارون 12 فروری 1809 کو شریوزبری انگلستان میں پیدا ہوا۔ 16 سال کی عمر میں اس نے ایڈنبرا یونیورسٹی میں طب کے شعبے میں داخلا لیا لیکن اسے یہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا وہ پھر کیمبرج میں دینیات کی تعلیم حاصل کرنے گیا۔ اسے پڑھائی کے بجائے گھڑ سواری اور بندوق چلان زیادہ اچھا لگا اس کے باوجود اس کی دلچسپیوں کو دیکھتے ہوئے اسے مطالعاتی بحری جہاز بیگل کے مہم جویانا سفر کے لیئے منتحب کر لیا جاتاہے۔

 

ڈارون 1831 میں 22 سال کی عمر میں بیگل پر دنیا کے گرد سفر پر روانہ ہوا اس لمبے سفر کے دوران ڈارون بہت قدیم قبیلوں سے ملا بہت سارے فوسل دریافت کیئے اور بہت زیادہ تعداد میں پودوں اور جانوروں کا مشاہدہ کیا ان مشاہدات کو اس نے بڑی تفصیل سے قلم بند کیا۔

ان مشاہدات کی بنیاد پر اس نے بے شمار کتابیں لکھیں جن میں سب سے مشہور اصل الانواع (Origin Of Species) ہے۔ 

 بشکریہ :   جیو اردو ڈاٹ کام