جان ڈالٹن
نام | جان ڈالٹن |
تاریخ پیداءش | 1766 |
تاریخ وفات | 1844 |
وجھ شھرت | انگریز سائنس دان |
جان ڈالٹن نے مرض رنگوندا کی تحقیق کی اور کیفیت دریافت کی جسے ڈالئنیٹ کہتے ہیں۔ 1793 میں نیوکالج مانچسٹر میں ریاضی اور طبیعات کی تعلیم دی۔
جان ڈالٹن، انگریز سائنس دان مادے کے ایٹمی نظریے کے لیے مشہور ہے۔ یہ نظریہ اس نے 1803 میں شائع کیا۔ پھر اس کی مزید وضاحت اپنی تصنیف کیمیاوی عضویات کا نیا نظام میں کی جو دو جلدوں میں شائع ہوئی اور جسے اس نے 1808 سے 1827 تک مسلسل تحقیق کے بعد قلم بند کیا۔ اس نے بعض عناصر کے جوہری اوزان کی پہلی فہرست مرتب کرکے چھپوائی۔ اپنے نظریے کا اطلاق گیسوں کے انجذابی عمل پر کرکے دیکھا اور یہںسے اس نے جزوی دبا کا قانون اخذ کیا جو بعد میں قانون ڈالٹن کے نام سے مشہور ہوا۔
موسمی حالات سے اسے بے حد دلچسپی ھتی۔ اس نے یومیہ موسمی تبدیلیوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کر دیا اور بعد میں اس ریکارڈ کی بنا پر اپنے مشاہدات و نتائج کو ایک کتاب موسمی مشاہدات میں بیان کیا۔ اس نے مرض رنگوندا کی بھی تحقیق کی جسے وہ مریض تھا اور کیفیت دریافت کی جسے ڈالئنیٹ کہتے ہیں۔ 1793 میں نیوکالج مانچسٹر میں ریاضی اور طبیعات کی تعلیم دی۔ 1822 میں رائل سوسائٹی کا رکن بنا جس کی طرف سے اسے 1825 میں انعامی تمغہ ملا۔
بشکریہ : جیو اردو ڈاٹ کام