• صارفین کی تعداد :
  • 2149
  • 3/7/2009
  • تاريخ :

پاکستان کے صوبہ سرحد میں بم دھماکے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک

پاکستان

پاکستان کے صوبہ سرحد کے صدر مقام پشاور کے علاقے بڈہ بیر اور اس کے قریب ہی واقع قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں دو الگ الگ دھماکوں میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کےصدر مقام پشاور کے علاقے بڈہ بیر اور اس کے قریب ہی واقع قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں دو الگ الگ دھماکوں میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پشاور کے علاقے بڈہ بیر میں ہونے والے دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سات پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح بڈہ بیرہ تھانہ سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مشکوک گاڑی کی اطلاع ملی کہ گاڑی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری وہاں پہنچ گئی تو اس دوران اچانک اس مشکوک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پشاور میں قانون نافذ کرنے والوں پر خودکش اور باروی سرنگ کے دھماکے ہوچکے ہیں جس میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ پشاور کے ہی قریب نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں تین سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

 

https://www.mehrnews.com/ur