دنیا کا پہلا شمسی توانائی سے چارج ہونے والا موبائل فون سیٹ
چین نے دنیا کا پہلا شمسی توانائی سے چارج ہونے والا موبائل فون سیٹ متعارف کرا دیا ہے۔ بدھ کو موبائل فون تیار کرنے والے چینی زیڈ ٹی ای گروپ نے کہا کہ اس فون سے دو ارب صارفین کو فائدہ پہنچے گا جن کو ابھی تک بجلی اور توانائی کے دیگر ذرائع تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ اس نئے موبائل فون کو جنوبی کوریا میں '' موبائل ورلڈ کانگریس'' کے دوران سام سنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔
اس کانگریس میں متبادل توانائی کے استعمال اور اس سے چلنے والی مصنوعات کو پیش کیا گیا تھا۔
سام سنگ کے تیار کردہ اس ٹیلی فون کو '' بلیو ارتھ'' کا نام دیا گیا ہے جس کی پشت پر ایک چھوٹا سا سولر ریسیور لگایا گیا ہے۔
یہ فون رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ فون کے تمام فنکشن سورج کی روشنی سے چلیں گے۔ ساوتھ کوریا میں منعقدہ نمائش میں ایل جی کمپنی نے بھی شمسی توانائی سے چلنے والے ایک موبائل فون کا ماڈل پیش کیا مگر ابھی تک نہ ہی اس کا نام رکھا گیا ہے اور نہ ہی مارکیٹ میں پیش کرنے کے متعلق بتایا گیا ہے۔
القمر آن لائن