ذیابطیس نوع اول
ذیابطیس كی اس قسم كی تشخیص عام طور پر بچپن یا كم عمری میں كی جاتی ہےـ اسی لیئے پہلے اسے كم عمری كی ذیابطیس بهی كہا جاتا تها ـ لیكن اب یہ ثابت ہو چكا ہے كہ اس كےلئے عمر كی كوئی قید نہیں ـ
ذیابطیس كی اس قسم میں بنیادی خرابی یہ ہوتی ہے كہ لبلبہ انسولین پیدا كرنا بند كر دیتا ہےـ
اس میں كوئی شك نہیں كہ ذیابطیس نوع اول ایك خطرناك مرض ہے جس میں كئی طرح كی پیچیدگیاں بهی پیدا ہو سكتی ہیں لیكن پریشان ہونا اس مسئلے كا حل نہیں ہےـ آپ اگر چاہیں تو اپنی ذیابطیس كو مناسب كنٹرول میں ركه کر ان تمام پیچیدگیوں سے نہ صرف بچ سكتے ہیں بلكہ ایك صحتمند اور خوشگوار زندگی بهی گزار سكتے ـ بے شمار لوگوں نے كامیابی سے اپنی ذیابطیس پر فتح پائی ہے، اور آپ بهی انكی صف میں شامل ہو سكتے ہیں ـ
پیچیدگیاں
ذیابطیس نوع اول كے ساتهـ كئی طرح كے مسائل اور پیچیدگیاں منسلك ہیں جن میں سے كچهـ یہ ہیں
Hypoglycemia : خون میں شوگر كم ہو جانا
Hyperglycemia : خون میں شوگر كا بہت زیادہ بڑهـ جانا
Diabeti : Ketoacidosis ذیابطیس كی تیزابی بے ہوشی
Celiac disease : انتڑیوں كی بیماریاں
Cardiovascular Disease : دل اور خون كی نالیوں كی بیماریاں
Neuropathy : اعصابی نظام كی خرابیاں
Retinopathy: آنكهـ كے پردے كی خرابی اور نابینا پن
Nephropathy : گردے كی خرابی اور گردوں كا ناكارہ ہو جانا
بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیۓ آپ كو كیا كرنا چاہیئے :
سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے كہ آپ اپنے مرض كے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل كریں ـ مثلا یہ جاننے كی كوشش كریں كہ
1) اس مرض كو اگر ٹهیك طرح سے كنٹرول نہ كیا جائے تو اُس میں كیا خطرات ہونگے
2)آپكو پیچیدگیوں سے بچنے، اور ایك صحتمند اور خوشگوار زندگی گزارنے كےلئے كیا كرنا ہو گا ۔
3) اپنے علاج كے لیئے آپكو دواؤں كے علاوہ كس كس چیز كی ضرورت پڑ سكتی ہے مثلاً گلوكومیٹر، نقلی میٹها وغیرہ ۔
اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں :
آپ كے مرض كی نوعیت ایسی ہے كہ اس میں علاج یا پرہیز میں معمولی سی غفلت بهی بعض اوقات كافی زیادہ نقصان كا باعث بن سكتی ہےـ اسلئے اپنی صحت كو پہلی ترجیح د یجئےـ اپنے معالج كا ابتخاب احتیاط سے كیجئے، لیكن اپنے معالج كے مشوروں پر پوری طرح عمل كیجئےـ
ذیابطیس كے علاوہ كسی اور جسمانی تكلیف یا بیماری كی صورت میں فوراً اپنے معالج سے مشورہ كیجئےـ ہو سكتا ہے كہ اپكے علاج میں تهوڑے بہت ردوبدل كی ضرورت ہو۔
بشکریہ ڈیابطیس فاؤنڈیشن آف پاکستان