• صارفین کی تعداد :
  • 1522
  • 2/22/2009
  • تاريخ :

سابق جرمن چانسلر کا دورہ تہران

گرہارڈ شروڈر    

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے جرمنی کے سابق چانسلر گرہارڈ شروڈر سے ملاقات میں کہا ہے کہ تہران ایٹمی معاملے کےبارےمیں مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے ۔ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے تہران میں گرہارڈ شروڈرسے ملاقات میں کہا کہ یہ مذاکرات برابری کے اصول کی بنیادپر اور بغیر کسی پیشگي شرط کے اور اس وقت تک جاری رہنے چاہيں جب تک کوئي نتیجہ حاصل نہیں ہوجاتا۔

 

آیت اللہ رفسنجانی نے عالمی مالیاتی اور اقتصادی بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتوں کےتعاون کی ضرورت پرزوردیا اور کہا ایسا لگتاہےکہ یہ بحران جو امریکہ سے شروع ہوا ہے اور یورپ سمیت مختلف علاقوں کو متاثرکررہا ہے امریکہ کے ہاوسنگ بحران سے کہیں بڑھ کرہے ۔ اس ملاقات میں جرمنی کے سابق چانسلر نے عالمی مالیاتی بحران پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بحران جو امریکی حکام کی غلط تدابیر کا نتیجہ ہے یورپ اور دیگر علاقوں کی معیشتوں کونقصان پہنچ رہا ہے ۔