• صارفین کی تعداد :
  • 1487
  • 2/15/2009
  • تاريخ :

 امریکی میزائیلی حملہ پچیس ہلاک

پاکستان

پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدادپچیس  ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لدھا کے علاقے ملک خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو گائیڈڈمیزائل فائر کیے گئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔

 

حملے کے بعد مقامی طالبان نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔ ایک طالبان لیڈر کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد پندرہ ہے ۔ امریکہ میں صدر بارک اوباما کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکا کا یہ تیسرا میزائلی  حملہ ہے ۔

 

آج کئے گئے میزائلی حملے سے ایک دن پہلے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہال بروک نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہیں بتایا گیا تھا کہ امریکی میزائلی  حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچارہے ہیں اس سے پہلے امریکی سینٹ کی دفاعی کمیٹی کی ایک خاتون رکن نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون خود پاکستان کے اندرسے پروازکرتے ہیں ۔ ان کے اس بیان کو کافی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے _