• صارفین کی تعداد :
  • 2176
  • 2/7/2009
  • تاريخ :

ڈیرہ غازی خان، ماتمی جلوس پر خودکش حملہ، دسیوں شہید

صوبہ پنجاب کا نقشہ   

پاکستان کے صوبہ پنجاب کےشہر ڈيرہ غازی خان میں ماتمی جلوس اورعزادارن سید الشہداء پر ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملےميں تینتیس عزاداران سید الشہداء شهید ہوگئے جبکہ ساٹھ سےزائد  زخمی ہیں ۔ شہیدہونے والوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں ۔

 

خبروں کے مطابق شہر ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہ وڈانی سے ایک ماتمی جلوس جیسے ہی باہرنکلا ایک دہشت گرد نے جلوس کے اندرگھس کرخود کودھماکہ سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تینتیس عزاداران سید الشہداء شہیدہوگئے ۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشنا ک ہے ۔

 

 آج شہداء کی نمازجنازہ اداکی گئی جس کے دوران انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آے اس موقع پرنمازجنازہ کے شرکاء نے حکومت کے نااہلی پراپنے شدید غم وغصے کا اظہارکیا ۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلوس کے موقع پرسیکورٹی کا خیال نہيں رکھا اورجلوس کی حفاظت کے لئے صرف چار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے تھے ۔ کل رات کا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ماتمی جلوس کے شرکاء کے جسم کے اعضاء دوردورتک بکھرے ہوئے تھے ہرطرف چیخ وپکارکی ہی آواز تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا گویا قیامت صغری برپا ہوگئی ہو اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہےکہ کئی لاشوں کی شناخت میں  بہت ہی مشکل ہورہی تھی ۔ ڈیی آئی جی ڈيرہ غازی خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا آج شہر میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اورمشتعل ہجو م نے اپنے غم وغصہ کا اظہارکیا پاکستان کے صدراوروزیراعظم نے اپنے الگ الگ بیانات میں اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی-

 

https://urdu.irib.ir