• صارفین کی تعداد :
  • 1491
  • 1/25/2009
  • تاريخ :

امریکہ کے میزائیلی حملوں کے خلاف جلوس

قاضی حسین احمد

(اردو ریڈیو تہران )

 پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج قبائلی علاقوں پر امریکہ کے میزائیل حملوں کے خلاف جلوس نکالا گیا ۔اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے نکالے جانے والے اس جلوس میں مظاہرین نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں پر میزائیلی حملوں اور فوجی کارروائيوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

 یہ جلوس جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر نکالا گیا۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ  جب تک اسلام آباد کی حکومت امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی تب تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قاضی حسین احمد نے گوانتانامو جیل بند کرنے پر مبنی امریکہ کے نۓ صدر کے بیانات کو فریب قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کی نئي حکومت دنیا کے لوگوں کو دھوکہ دینا چاہتی ہے۔