• صارفین کی تعداد :
  • 1529
  • 1/21/2009
  • تاريخ :

فلسطینی عوام کوحسن نصراللہ کی مبارکباد

seyed hasan nasrollah

(اردو ریڈیو تہران ) حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی  عوام کی کامیابی پرحماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل ، فلسطینی عوام اورمزاحمتی تحریکوں کومبارکباد پیش کی ہے ۔ سید حسن نصراللہ نے خالد مشعل سے اپنی ٹیلی فونی گفتگومیں صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی جانفشانی اورشانداراستقامت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام اورفلسطین کے جھادی گروہوں نے بہت ہی شاندارپیمانے پراپنی پائمردی، عزت اورثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ۔

 

 حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی دشمن کوگذشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں دوسری بارشکست کاسامنا کرنا پڑا ہے ایک بارسن دوہزارچھ ميں لبنان ميں اورآج غزہ میں ۔ حماس کے سیاسی دفترکے سربراہ خالد مشعل نے بھی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ظاہرکی کہ  حزب اللہ فلسطینی گروہوں کی ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی انھوں نے کہا کہ لبنان اورفلسطین میں استقامتی گروہ دشمن کے خطروں کے مقابلے میں متحد ہیں ۔