• صارفین کی تعداد :
  • 1362
  • 1/19/2009
  • تاريخ :

غزہ کے عوام کی کامیابی پر صدراحمدی نژاد کا تہنیتی پیغام

صدر احمدی نژاد اور  خالد مشعل

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجناب احمدی نژاد نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں غزہ کے دلیرعوام کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدرمملکت جناب احمدی نژاد نے حماس کے سیاسی دفترکے سربراہ خالد مشعل سے ٹیلی فونی گفتگومیں کہا کہ آج فتح وکامیابی کا آغازہے اوراستقامت وپائمردی کے ذریعہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ یکی بعد دیگرے تکمیل ہوتا رہے گا ۔

 

صدرڈاکٹراحمدی نژادنے کہاکہ غزہ کےعلاقے سے غاصبوں کا انخلاء ، محاصروں کا خاتمہ ، راستوں اورگذرگاہوں کا کھولاجانا ان کامیابیوں کی تکمیل کا مقدمہ ہے انھوں نے کہا کہ آج اسلامی ملکوں کوچاہئے کہ غزہ سے صیہونی حکومت کی واپسی کے لئے اس پردباؤڈالنے ، گذرگاہوں کوکھولے جانے اورغاصب صیہونی حکام پر مقدمہ چلانے اوراس غیرقانونی حکومت کے ساتھ ہرطرح کے رابطے کومنقطع کرلینے کے لئےاقدامات انجام دے ۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران کے عوام اورحکومت آخردم تک فلسطینی عوام اورحکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کہا کہ جب تک دلوں میں  ایمان کی شمع روشن ہے اورخداپربھروسہ ہے اورآپس میں اتحاد رہے گا اس وقت تک کامیابی آپ کے  قدم چومتی رہے گی ۔ حماس کے سیاسی دفترکے سربراہ خالد مشعل نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگومیں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ خداکے لطف اورعوام کی استقامت کی بدولت دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کا میاب نہيں ہوسکا ہے کہا کہ جب تک صیہونی فوج غزہ سے واپس نہیں چلی جاتی اس وقت استقامت ومزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ خالد مشعل نے فلسطین کے مظلوم عوام اورحکومت کے لئے رہبرانقلاب اسلامی ،ایران کی حکومت  اورعوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔