• صارفین کی تعداد :
  • 2039
  • 12/28/2008
  • تاريخ :

غزہ پر وحشیانہ حملوں میں تین سوسے زائد شہید

غزہ

غزہ پر صیہونی حکومت کے بہیمانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سوسے بھی  تجاوزکرگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہيں ۔ اطلاعات ہیں کہ غزہ کے اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی گنجائش ختم ہوگئی ہے اوردواؤں کی قلت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اورسرجنوں کی بھی کمی ہے جس سے زخمیوں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔

 

اس درمیان غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ کاروائیاں جاری ہیں اور آج صبح سے صیہونی طیاروں نے غزہ کے کئي مقامات پر بمباری کی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق رفح پاس  کے قریب صیہونی بمباری میں ایک آئیل ٹینکرکو آگ لگ گئي جس سے اطراف کے گھربھی آگ کی لپیٹ میں آگئے ۔حماس کے ریڈیو کے مطابق صہیونیوں کی اس جارحیت میں کئي افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

صیہونیون نے شہررفح میں پولیس کی ایک چوکی کوبھی نشانہ بنایاجبکہ ایک مسجد بھی صیہونیون کی بمباری میں شہیدہوگئی۔ صیہونی ریڈیو کے مطابق اسرائيلی طیاروں نے گذشتہ رات اور آج بیس مرتبہ غزہ پرحملے کئے ہیں۔اس ریڈیو کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ کی سرحدپر ریزروفوج لگادی ہے۔یادرہے صیہونی وزیرخارجہ نے کہا ہے غزہ پرحملے امریکہ یورپ اور بعض عرب ملکوں کی رضامندی کے بعدکئے جارہے ہیں۔فلسطینی عوام کے منتخب وزیرا‏عظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام گھٹنے نہيں ٹیکیں گے اوراپنی جد جہد جاری رکھیں گے ۔ دوسری طرف حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ  خالد مشعل نے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ فلسطینی عوام صہیونی حکومت کے خلاف تیسرے انتفاضہ کا آغازکرديں ۔